6 گھنٹے کی مزاحمت ،ملاوٹی مصالحے کا یونٹ پکڑا گیا

6 گھنٹے کی مزاحمت ،ملاوٹی مصالحے کا یونٹ پکڑا گیا

فوڈاتھارٹی کی سبزہ زار ڈبن پورہ میں کارروائی، 2500 کلومصالحہ ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈاتھارٹی نے سبزہ زار ڈبن پورہ میں ملاوٹی مصالحہ جات تیارکرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مار کر 2500 کلومصالحہ جات ضبط کر لئے ،اتھارٹی نے 6 گھنٹے کی مزاحمت کے بعد پولیس کی مدد سے ملاوٹی مصالحہ جات کا یونٹ پکڑ لیا،موقع پر ٹیسٹ کئے گئے ، سرخ مرچوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے مصالحہ جات کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جارہاتھا،سابق ہدایات پر عمل نہ کرنے ، غیرمعیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ،مصالحوں کودلکش پیکنگ لگا کر عام مارکیٹ اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جاتاتھا۔پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق پیکنگ پر مکمل لیبلنگ،اجزائے ترکیبی اورپتہ درج ہونا لازم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں