قصور، فیروزوالہ، ڈکیتی مزاحمت پر میاں بیوی سمیت 3 زخمی

قصور، فیروزوالہ، ڈکیتی مزاحمت پر میاں بیوی سمیت 3 زخمی

ڈاکوئوں نے کارخانہ مالک سے 15لاکھ لوٹ لئے ، ٹیوب ویل آپریٹر پر تشدد

قصور،فیروزوالہ(خبرنگار، نامہ نگار، نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر)قصور، فیروزوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ،ڈاکوئوں نے کارخانہ مالک سے 15لاکھ لوٹ لئے ، مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا نعمان اپنے کار خانے سے 15لاکھ روپے لے کر جا رہا تھا 2ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔یوسف شاہ ٹاؤن کے رہائشی محمد اکبر کے گھر 2 ڈاکو داخل ہوئے اورمزاحمت پر گولی چلادی جو ارشد کو لگی، چونیاں کے علاقہ کاندو کھارہ میں ڈاکوؤں نے ٹیوب ویل آپریٹر لطیف نیاز باندھ کر تشدد کر کے پچیس ہزارروپے چھین لئے۔ فیروزوالہ میں فتووالا میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار حنیف اور اس کی بیوی کو شدید زخمی کردیا ، دو بھائی ارشد محمود ، شفقت ،محبوب،شبیر ،خالد اور ساتھی کو لوٹ لیاگیا ،دکان سے 8لاکھ چرا لئے گئے مختلف علاقوں سے 6موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ چوری ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں