رواں برس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر74 لاکھ چالان

رواں برس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر74 لاکھ چالان

حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے :آئی جی

لاہور (خبر نگار سے )انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے کہا صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔ انہوں نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی اپنے زیر انتظام اضلاع میں ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سپیشل پلان تشکیل دیں،جن اضلاع میں سیف سٹی یا سمارٹ سٹی کے تحت شاہرات پر کیمرے لگائے گئے ہیں ان سے ٹریفک مینجمنٹ میں بھرپور استفادہ کیا جائے ،لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں مصروف شاہرات پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا پنجاب بھر میں رواں برس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 74 لاکھ سے زائدچالان کئے گئے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 3 لاکھ80ہزار 490وہیکلز بند کی گئیں جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 24670 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں