واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیخلاف کیس درخواست میں ترمیم کی اجازت

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیخلاف کیس  درخواست میں ترمیم کی اجازت

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں لاہورکی زرخیز زرعی اراضی پرواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کے خلاف کیس میں درخواست میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے درخواست واپس کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواست پرسماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست زیرالتوا ہے ،عدالت درخواست میں ترمیم کی اجازت دے ،لاہور کے پانی کوصاف کرنے کے لئے راوی سیفن پرواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کامنصوبہ بنایا گیاہے ،راوی سیفن کی بنجر اراضی پریہ منصوبہ قابل عمل اور ماحولیات کیلئے سازگار تھا،واسانے منصوبے پرعمل درآمد کے لئے زمین بھی حاصل کرلی ،بنجر زمین کی بجائے منصوبہ زرخیز زمین پرلگانے سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں