جعلی دستاویزات پر 200گاڑیاں رجسٹرڈ ،ایکسائز انسپکٹر کی ضمانت خارج

جعلی دستاویزات پر 200گاڑیاں  رجسٹرڈ ،ایکسائز انسپکٹر کی ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے جعلی دستاویزات پر 200 سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے ایکسائز انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے ملزم ایکسائز انسپکٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ،سرکاری وکیل نے بتایاکہ جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی انکوائری کی گئی، ملزموں نے 4397 گاڑیوں کی سکینگ فائل میں خورد برد کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں