پی آئی سی:پارکنگ مافیا کے خلاف مقدمہ

پی آئی سی:پارکنگ  مافیا کے خلاف مقدمہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر قانونی پارکنگ کا معاملہ، ایم ایس ڈاکٹر تحسین نے پارکنگ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پی آئی سی پارکنگ میں غیر قانونی طریقے سے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ایک دن کے تین سو سے پانچ سو روپے لئے جارہے تھے ۔ ایم ایس ڈاکٹر تحسین کا کہنا تھا پی آئی سی کی پارکنگ اور کینٹین 3 سال سے سٹے آرڈر پر چل رہی ہیں،27 جنوری کو کیس کی سماعت ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آجائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں