جعلی زہریلی ادوایات فروخت کرنے پر ڈیلر کے خلاف کارروائی

جعلی زہریلی ادوایات فروخت  کرنے پر ڈیلر کے خلاف کارروائی

شجاع آباد( سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت شجاع آبادنے جعلی زہریلی ادوایات فروخت کرنے پر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔بتایا گیا ہے۔

 کہ محکمہ زراعت کا جعلی زہریلی ادوایات فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔محکمہ زراعت کے آفیسر محمد زبیر نے جلالپور روڈ پر نیو مہریہ سپرے سنٹر پر چھاپہ مار کر جعلی زہریلی ادوایات فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار شیخ وقار شاہد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں