2گرانفروش پکڑے گئے مقدمات درج کروادئیے گئے

2گرانفروش پکڑے گئے  مقدمات درج کروادئیے گئے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سلیم اختر کی کالاباغ میں پرائس چیکنگ کی گئی۔۔۔

 گرانفروشی پر دو دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سلیم اختر نے کالاباغ میں پرائس چیکنگ کے دوران محمد امتیاز کو فروٹ اور اظہر کو سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر ان کیخلاف تھانہ کالاباغ میں ایف آئی آر درج کرادی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں