شہر کے سکیورٹی انتظامات اور جرائم کو کنٹرول کرنے بارے جائزہ اجلاس

شہر کے سکیورٹی انتظامات اور جرائم کو  کنٹرول کرنے بارے جائزہ اجلاس

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی اورایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے رمضان المبارک کی سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے سد باب کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ، افطاری و سحری کے اوقات کار میں پٹرولنگ اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے ، بینکوں کے اوقات کے دوران اطراف میں فول پروف سکیورٹی اور پٹرولنگ یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ایس پیز کو آٹا پوائنٹس پر خود وزٹ کرنے کا حکم دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں