پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی قبل از  گرفتاری درخواست ضمانت میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے زبیر نیازی کے وکلا کو بحث کے لئے آخری موقع دے دیا ۔ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔ سرکاری وکیل نے بتایا تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی بن چکی ہے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہے جے آئی ٹی ، ابھی تو جے آئی ٹی بنی ہی نہیں اور کیا یہ شامل تفتیش ہو چکے ہیں ۔تفتیشی نے بتایا جی ملزم شامل تفتیش ہو چکے ہیں ۔ زبیر خان نیازی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں