لکھوڈیر: 35 مقدمات میں مطلوب موبائل چھننے والا ملزم گرفتار

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) لکھوڈیر کے علاقے میں ڈولفن ٹیم کا پولیس مقابلہ ہوا جس دوران 35 مقدمات میں مطلوب موبائل سنیچر کوگرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم کا لکھوڈیر کے قریب موبائل سنیچرز سے آمنا سامنا ہوگیا، ٹیم کو گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی یکے بعد دیگرے 6 وارداتوں کی کالز موصول ہوئیں، تعاقب کے دوران ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1ملزم کوکراس فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔