اغوا کاروں نے مزاحمت پر مغویہ کی دادی کو گولی مار دی

 اغوا کاروں نے مزاحمت پر مغویہ کی دادی کو گولی مار دی

فیصل آباد ( سٹی رپورٹر )اغوا کاروں نے مزاحمت کرنے پر مغویہ کی دادی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ تاندلیانوالہ کے علاقے۔۔

چک نمبر 403گ ب میں ناکھو اور اسکے دیگر ساتھیوں نے شہناز بی بی کی جواں سال بیٹی ناصرہ بی بی کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران مغویہ لڑکی کی دادی سرور بی بی نے ملزموں سے مزاحمت کرنا شروع کر دی۔ جس پر ملزموں نے فائرنگ کر کے سرور بی بی کو شدید زخمی کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں