شہریوں کو قتل کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار

شہریوں کو قتل کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار

فیصل آباد ( سٹی رپورٹر ) ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے دو ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے مختلف علاقوں میں مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو قتل اور دوسری واردات میں ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا۔ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدیل مصطفیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کار روائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں