پولیس گردی،شہری کو گھرسے اٹھاکر حبس بیجا میں رکھ کر تشدد

پولیس گردی،شہری کو گھرسے اٹھاکر حبس بیجا میں رکھ کر تشدد

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)نواں لاہور پولیس کے اتھرے تھانیدار نے ساتھیوں کی مدد سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مقامی شہری کو اغواء۔۔

 کر کے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا۔گالیوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ چمنی شاہ روڈگوجرہ کے رہائشی معروف زمیندار چوہدری محمد اکرم ٹھیکیدار کا بیٹا چوہدری محمد ندیم اکرم گجراپنی فیملی سمیت سحری اور نماز کی ادائیگی کے بعد گھر میں موجود تھا کہ نواں لاہور پولیس کے بے لگام اور اتھرے تھانیدارسب انسپکٹر محمد عامر نے درجن بھر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اس کے گھر پر دھاوا بول دیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی دیواریں پھلانگ کر گھر میں گھس گئے اور پولیس گردی کی انتہا کرتے ہوئے چوہدری ندیم اکرم گجرکو اٹھا کر ہمراہ نواں لاہور لے گئے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کردی اور اسے بغیر کسی مقدمہ کیاندراج کے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا کئی گھنٹے تک حبسِ بیجا میں رکھا۔ شدید عوامی ردعمل کے بعد مغوی کو آزادی نصیب ہوئی۔مقامی شہریوں نے اس پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف شہبازخان وزیر کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب مبذول کراتے ہوئے اس پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو محاسبہ کی نکیل ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں