ہربنس پورہ :لڑکی کو اغوا کرنے والے 2 ملزم گرفتار

ہربنس پورہ :لڑکی کو اغوا کرنے  والے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے ،ملزموں سے 5 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم اسد نے اپنے ساتھی اسد اور خاتون شازیہ کی مدد سے لڑکی کو اسکے گھر سے اغواکیا اور جاتے ہوئے 11 لاکھ روپے کی رقم اور قیمتی سامان بھی لے گئے تھے ۔ اطلاع ملنے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کو بازیاب کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں