فیروزوالہ :ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان نہری پانی تنازع پرزمیندار قتل

فیروزوالہ :ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان  نہری پانی تنازع پرزمیندار قتل

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان اورنہری پانی تنازع پرزمیندار کو قتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ مسلم گنج کارہائشی نوجوان عظیم مصطفی اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاہور روڈ کی آبادی اسلام پورہ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے عظیم مصطفی کوہلاک کردیا اورفرارہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کرمقدمہ درج کرلیا۔علاوہ ازیں یثرب علی جٹ نے اپنے کھیت میں نہری پانی لگا رکھا تھا ، اس دوران ملزم شہزاد وغیرہ نے آکر پانی توڑ کر اپنے کھیتوں کو لگا لیا ،جس پر ان کے درمیان پر تلخ کلامی ہوگئی، جس پر شہزاد، عطامحمد اورشہباز وغیرہ نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ،پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اسلم کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں