نوشہرہ ورکاں:دن دہاڑے ڈکیتی کی وار داتیں ، مزاحمت پر شہری زخمی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ) نوشہرہ ورکاں میں دن دہاڑے شہریوں کو لوٹا جانے لگا، سکول ٹیچر عدنان محمود سندھو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پگالہ سے تدریس کے فرائض سر انجام دینے کے بعد واپس گائوں سندھاوالہ جا رہا تھا۔۔۔
کہ موضع ماڑی بھنڈراں کے قریب ڈاکو ئوں نے 7 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی ۔علاوہ ازیں تتلے عالی کے رہائشی شاہد کو لوٹ کرچھری مار کر زخمی کر دیا ۔