الہ آباد:ڈرگ انسپکٹرکے اتائیت کیخلاف چھاپے ،2کلینک سیل

الہ آباد ( نمائندہ دنیا) ڈرگ انسپکٹر تحصیل چونیاں لئیق الرحمن نے اتائیت کے خلاف چھاپے مارتے ہوئے 2کلینک سیل کردیئے ،الہ آباد ، شامکوٹ ، کنگن پور و گردونواح میں متعدد میڈیکل سٹورز کی چیکنگ بھی کی ۔
ادویات کا معیار جانچنے کے لئے کئی میڈیکل سٹور زسے ادویات کے نمونے لیکر لاہور میڈیکل لیب ارسال کردیئے ، ڈرگ انسپکٹر نے متعدد میڈیکل سٹورز کو صفائی ستھرائی ،فریج کا ٹمپریچر کنٹرول نہ ہونے اور دیگر غیرقانونی اقدامات پر سخت وارننگ دی ، جبکہ اتائی یاسر سمیت 2 کلینکوں کو سیل کر دیا ، کارروائی کی اطلاع ملتے ہی اتائیوں کی دوڑیں لگ گئیں،ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمن نے واضح کیا کہ اتائیت کے خاتمہ کے لئے بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اور اس معاشرتی ناسور کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔