منشیات فروش کو 11سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیشن کو رٹ نے منشیات فروش کو 11سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انعام الٰہی نے تھانہ بٹا لہ کالونی کے مقدمہ میں ملوث مجرم سلیم کو11سال قید اور ایک لاکھ روپے جر مانہ کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ، عدم ادا ئیگی جرمانہ کو صورت میں مجرم کو نصف سال قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی ، استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ بٹالہ کالونی نے مجرم کو گذشتہ سال گرفتار کرتے ہو ئے اسکے قبضہ سے چرس برآمد کی تھی۔