سسرالیوں نے بہو پر مٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگادی

سسرالیوں نے بہو پر مٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگادی

لاہور(کرائم سیل)اچھرہ کے علاقے میں سسرالیوں نے 23 سالہ بہو پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 جبکہ پولیس نے خاوند اور ساس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے ریڑی والا چوک کی رہائشی 23 سالہ فائزہ کو گھریلو جھگڑے پر اس کے سسرالیوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔جس سے خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ہے ۔ ریسکیو 15 پراطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمی فائزہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے فائزہ کے خاوند اسد اور ساس عظمٰی کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔علاوہ ازیں ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہسپتال کا دورہ کیا اورزخمی فائزہ کی عیادت کی۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر 23 سالہ فائزہ کو تیل چھڑک کر آگ لگائی،خاتون فائزہ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاوند اسد اور ساس عظمٰی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں