بیوی سے جھگڑکر4بچوں کے باپ کا اقدام خودسوزی

بیوی سے جھگڑکر4بچوں کے  باپ کا اقدام خودسوزی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)بیوی سے جھگڑکر4بچوں کے باپ نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، تشویش ناک حالت میں قصور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 واقعہ گاؤں راجووال کہنہ میں پیش آیا، گاؤں راجووال کہنہ کے رہائشی 40 سالہ محمد اشفاق کی شادی گاؤں میں محمد یسٰین کی بیٹی شمیم سے ہوئی، دونوں میاں بیوی کا اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،اشفاق احمد نے روز روز کے لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کی کوشش کی،حالت نازک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں