وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، اغواکار گرفتار

وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش  ناکام بنادی، اغواکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغواکی کوشش ناکام بنادی، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لٹن روڈ، اغوا کار بچے کو بازو سے زبردستی کھینچ کر لے جارہا تھا.

 پٹرولنگ آفیسر نے مشکوک جانتے ہوئے اغوا کار سے بچے کے رونے کی وجہ پوچھی ،اس دوران مشکوک شخص بچے کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا جسے پٹرولنگ آفیسر نے پیچھا کرتے ہوئے پکڑ لیا، بچے نے ٹریفک وارڈن کو بتایا کہ نامعلوم شخص مجھے زبردستی اپنے ساتھ لے جارہا تھا،مزید کارروائی کے لئے بچے اور مشکوک افراد کو تھانہ انارکلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں