8ماہ : شہر میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان کی 1167وارداتیں

8ماہ : شہر میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا  برائے تاوان کی 1167وارداتیں

لاہور (کرائم سیل )شہر میں دیرینہ دشمنی، ڈکیتی مزاحمت اور اغوابرائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔8 ماہ کے دوران شہر میں قتل،اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کی 1167وارداتیں ہوئیں.

بے رحم ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 16افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2023 کے پہلے آٹھ ماہ میں ڈاکوئوں نے 11افراد کو موت کے گھاٹ اتاراتھا۔آٹھ ماہ میں اغواکاروں نے 9افراد کو تاوان کی خاطر اغواکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں