گھر میں گھس کر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم نے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے منیانوالہ کی رہائشی خاتون اکیلی گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم عمر زبردستی گھر میں داخل ہوگیااور اسے ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا، بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔