دوران ملازمت ورکر نے کمپنی کے لاکھوں روپے خورد برد کرلئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ورکر نے مبینہ طور پر کمپنی کے لاکھوں روپے خورد برد کرلئے ،تھانہ مدینہ ٹائون۔۔
میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ابراہیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکے پاس ملازمت کرنے والے ورکر نے مبینہ طور پر دوران ملازمت مختلف اوقات میں کمپنی کے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پیسے خورد برد کرلئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔