شناختی کارڈ بنوانے آیا شہری موبائل اور نقدی سے محروم ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شناختی کارڈ بنوانے آیا شہری موبائل اور نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تھانہ گلبرگ کے علاقے لیاقت روڈ پر ۔۔
قائم نادرا دفتر سے شناختی کارڈ اور ایف آر سی بنوانے کیلئے آنے والا غلام مرتضی نامی شہری لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کررہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں کی جانب سے اس کی جیب سے نقدی اور اور موبائل فون نکال لیاگیا۔