کوٹ لکھپت :ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر موقع پر دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔