نواں کوٹ :نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

نواں کوٹ :نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے فرنیچر مارکیٹ کے رہائشی نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گولی مار کر خود کشی کر لی، متوفی کی شناخت 20 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں