9 منشیات فروش گرفتار،کروڑوں کی شراب،چرس ،آئس برآمد

9 منشیات فروش گرفتار،کروڑوں کی شراب،چرس ،آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی نادر آباد پولیس نے 4 شراب ڈیلر گرفتارکر کے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق چوکی نادر آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ بین الاضلاعی 4 شراب ڈیلر رابن گوش، ابروز، داؤد۔۔۔

 اور ثاقب کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 900 بوتلیں اور 200 کین بیئر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے بذریعہ آن لائن شراب منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروش شرافت عرف علی پہلوان کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، پستول اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں امانت، ریاست، امین اورعاطف کوگرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو 340 گرام چرس،300 گرام آئس برآمد کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں