آئی جی پنجاب پولیس کی چین میں پبلک سکیورٹی عہدیداروں سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے کہا چینی پولیس کے تعاون سے پنجاب میں پولیسنگ کا معیار بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔آئی جی نے سینئر پولیس افسروں کے ہمراہ دورہ چین کے دوران چین کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک سکیورٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔۔۔
اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیانگ سو کی زیرصدارت پراونشل ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سکیورٹی کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان پولیسنگ امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی پولیس حکام نے پنجاب پولیس کو وسائل، ٹریننگ، ماڈرن پولیسنگ پر ہر ممکن معاونت کرنے پر اتفاق کیا۔