شاہدرہ:زمین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار سے 3افراد زخمی

شاہدرہ:زمین کے تنازع پر  کلہاڑیوں کے وار سے 3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں زمین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار سے 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

 بیگم کوٹ میں اسد،سلیم ،لیاقت ،فیروز منشا،فیصل سمیت 11افراد نے زمین کے تنازع پر کلہاڑیوں کے وار کر کے شبیر، حیدر اور قاسم کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ،ملزم واقعہ کے بعد گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں