دیہی مرکز صحت کی کھڑکیاں دوروازے چوری،1ملزم گرفتار

 دیہی مرکز صحت کی کھڑکیاں  دوروازے چوری،1ملزم گرفتار

چونیاں(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل منڈیکی کے دیہی مرکز صحت کے سرکاری مکانات کی کھڑکیاں اور دروازے دن دہاڑے چوری ہوگئے ،گارڈ نے ملزم ارشد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، فوٹو اور ویڈیو بھی بنا لی۔

 اہلیان علاقہ کے احتجاج پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،اہل علاقہ نے بتایا کہ ملزم مرکز صحت کے تمام دروازے اور کھڑکیاں اتار چکا ہے ، اس وقت عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ، ملزم سے ریکوری کی جائے اور محکمہ صحت فوری طور پر مرکز صحت کے دروازے کھڑکیاں لگوا کر فعال کرے تاکہ علاقہ مکین علاج معالجہ سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں