رائیونڈ : 18سالہ لڑکی سے 3افراد کی اجتماعی زیادتی

رائیونڈ : 18سالہ لڑکی سے  3افراد کی اجتماعی زیادتی

لاہور (کرائم سیل )رائیونڈ سٹی میں 18 سالہ لڑکی سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیا۔۔

، پولیس نے شکایت موصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر میں نعیم، ذیشان اور حاجی کو ملزم نامزد کیا گیا ۔متاثرہ لڑکی بھٹہ خشت پر کام کرتی تھی،ملزموں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گھروں سے فرار ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں