چونگی امرسدھو:جھگڑے پر چھریوں سے ایک شخص قتل

لاہور (کرائم رپورٹر)چونگی امرسدھو مین بازار میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق، چھریاں لگنے اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
مقتول کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ۔چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد ایک خاتون کو 5 گولیاں مار کر فرار ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون سکینہ کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے ،دریں اثنا ٹاؤن سٹیشن رائے ونڈ روڈپر22سالہ مرسیلین کو احد عرف جج نے گولیاں ماردیں ۔