انسداد تشدد جانورایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

 انسداد تشدد جانورایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

لاہور (کرائم رپورٹر) جانوروں پر تشدد اور بے رحمی کے تدارک کے لیے لاہور میں بنائے گئے اینیمل ریسکیو سینٹر کے عملے نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک شہری کے گھر سے بڑی تعداد میں پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کیے ہیں۔

 جنہیں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا تھا۔پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں سے بے رحمی کے قانون کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے ۔ سینٹر نے انسداد تشدد جانور ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے ۔انچارج پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سینٹرحکام کے مطابق ٹاؤن شپ کے شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے ، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں