بااثر افراد نے شہری کے گھر پر مبینہ قبضہ ،سامان چوری کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بااثر افراد نے مبینہ طور پر شہری کے گھر پر قبضہ کرلیا۔تھانہ غلام آباد میں ندیم نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا۔۔۔
کہ ملزم اسلم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر پر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا۔ اسکے گھر کا قیمتی سامان بھی چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔