3ملزم گرفتار، 8کلو سے زائد چرس و دیگر منشیات برآمد

3ملزم گرفتار،  8کلو سے زائد  چرس و دیگر منشیات برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی پیپلزکالونی کے علاقے میں اے این ایف کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے موٹرسائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی۔

 جس سے 8کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ترکھانی کے علاقے 224 گ ب میں پولیس نے دو مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی تو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں جو ملزم فروخت کرنے لیجا رہے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں