شہری سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو دھرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے چک نمبر 203رب میں پولیس نے کارروائی کرتے ملزم بابر کو دھرلیا۔ جس کی جانب سے ندیم سے 45ہزار روپے بھتہ وصول کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔