لڑکے سے اجتماعی زیادتی نازیبا ویڈیو بناکرہراسمنٹ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرکے ہراساں کیا جانے لگا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے عبداللہ پور کے رہائشی دلاور خان نے پولیس کو بتایا کہ اسکے کمسن بیٹے کو ملزم نعمت اللہ، زین اور اویس کی جانب سے قابو کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا، اس دوران اسکی قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی گئی ۔ جس پر ملزم اسے ہراساں کررہے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا۔