غیر قانونی طو رپر باہر بھجوانے والا انسانی سمگلر گر فتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ نے انسانی سمگلر گرفتار کر لیا ۔۔
۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر ایس ایچ او راجہ شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا،انسانی سمگلر وقاص سردار غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر انے میں ملوث ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی راستوں سے سادہ لوح شہریوں کو ترکی بھجواتا تھا ، ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم نے مختلف شہریوں سے فی کس 35 لاکھ روپے وصول کئے ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ، ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ سمگلر گر فتار