فرائض میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب گرفتار

فرائض میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب گرفتار

لاہور (اے پی پی) فرائض میں غفلت برتنے پراسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کوگرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان اینٹی  کرپشن پنجاب نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیر حراست ملزم کو لوکل پولیس سٹیشن کے حوالات میں بند کرنے کیلئے لے گئے جہاں ملزم کے ساتھیوں نے اسے فرار کرا دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود پر الزام ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور انہوں نے ملزم کے فرار کو اعلیٰ حکام سے بھی چھپایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں