لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی ہو گئے، تھانہ سول لائن کی حدود میں شہزاد خان کو راجہ حسن نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔۔
، نصیرآباد میں سدیس نے موٹرسائیکل کی ٹکر مار کر ابوبکر کو زخمی کر دیا۔ پیرودہائی میں دانیال کو علی اور شانی نے خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا، وارث خان پولیس کو شیر علی نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے نشہ کی حالت میں فائرنگ کر کے مختیار روزی کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔