جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری،مزید14گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری،مزید14گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)پولیس نے 14جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا،کراچی کمپنی پولیس نے رمیش سے 8بو تلیں شراب ، شالیمار پولیس نے۔۔

 اسد سے ایک نا ئن ایم ایم پستول ، گو لڑ ہ پولیس نے عابد ، نوازاور جا وید سے 515گرام چرس، 217گر ام ہیر وئن اور ایک نا ئن ایم ایم پستول ، سنگجانی پولیس نے مرجان سے ایک تیس بور پستول ، انڈسٹریل ایر یا پولیس نے یاسر سے جعلی کرنسی ، ہمک پولیس نے جنید سے ایک تیس بور پستول ، لوہی بھیر پولیس نے عبداللہ اورحمیر سے 1040گرام چرس اور 117گر ام ہیروئن ، بہارہ کہو پولیس نے شاہد اور آصف سے 530گرام چرس اور ایک تیس بور پستول ، شہزاد ٹاؤن پولیس نے صفت علی سے ایک تیس بور پستول ، بنی گا لہ پولیس نے حنیف سے 530گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، ملزمان کیخلاف  مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں