ایف آئی اے کی کارروائیاں ،سعودی عرب سے اشتہاری، راولپنڈی سے انسانی سمگلر گرفتار،27 پاسپورٹ برآمد

ایف آئی اے کی کارروائیاں ،سعودی  عرب سے اشتہاری، راولپنڈی سے  انسانی سمگلر گرفتار،27 پاسپورٹ برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی ( خبر نگار )ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم امانت علی سرگودھا پولیس کو قتل مقدمہ میں مطلوب ہے ، ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے ٹیم نے جدون ٹریول اینڈ ٹور شمس آباد پر چھاپہ مارا،ملزم سے 27 پاسپورٹ اور متعدد شواہد ملے ہیں ،ایجنسی کا مالک سجاد جدون مفرور ہے ، گرفتار ملزم اس کا پارٹنرہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں