پولیس اہلکار کے موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرادیا،متعددافرادکاتشدد
اسلام آباد(خبر نگار)پولیس اہلکار کے موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرانے اور پھر تشددکانشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ سنبل کے اہلکار عمران نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ ڈیوٹی ختم کرکے وردی میں موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اس کو پک اپ نے ٹکر ماری جس سے وہ نیچے گر گیا، اس نے سوزوکی ڈرائیور کو احتیاط سے گاڑی چلانے کاکہاتو اس نے میرا موٹرسائیکل روک کر دیگر کو بلوالیا جنھوں نے ڈنڈوں اور راڈ سے مجھے تشددکانشانہ بنایااور فرار ہوگئے ،ملزمان میں خالد اور فیضان کے نام معلوم ہوئے ۔