6 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا مقدمہ درج،گھر میں داخلے کی فوٹیج

6 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا مقدمہ درج،گھر میں داخلے کی فوٹیج

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 6 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا مقدمہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن انسپکٹر جاوید قریشی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے گھر میں داخلے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ،مرنے والے ڈاکو ضلع وہاڑی کے رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھے ۔

تفصیل کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کی ایف آئی آر ایس ایچ او جاوید حسین کی مدعیت میں پولیس مقابلہ اور دہشت گردی سمیت 11دفعات جن میں سیون اے ٹی اے اور دیگر شامل ہیں کے تحت درج کی ، متن میں لکھا گیا ہے کہ اقبال ٹائون 115کالج بلاک سے 15کی کال موصول ہوئی کہ ڈاکو ڈاکٹر عبادکے گھر داخل ہوئے ، اہل خانہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،مقامی پولیس نے تعاقب کیا ،پولیس کو دیکھتے ہیں ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ سے 6 ڈاکو مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ،گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔ دوسری جانب ڈاکوؤں کی گھر میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 ڈاکو رنگ ساز بن کر بالٹی اٹھائے جاتے دکھائی دئیے جس کے چند منٹ بعد ان کے دو ساتھی دکھائی دیتے ہیں، آخری دو ساتھی کچھ دیر کے بعد گھر کی طرف جاتے دکھائی دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں