جیل روڈ: وارڈنز نے جعلی پولیس اہلکار پکڑ لیا

جیل روڈ: وارڈنز نے  جعلی پولیس اہلکار پکڑ لیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )وارڈنز نے جعلی پولیس اہلکار پکڑ لیا۔تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے جیل روڈ پر پولیس جیکٹ اور کیپ پہن کر موٹرسائیکل چلانے والے نوسرباز عرفان مسیح کو روک کرچالان کرنے کے لئے موٹرسائیکل کے کاغذات طلب کئے ۔۔

اورمشکوک جاننے پر پٹرولنگ آفیسر رانا عامر نے پوچھ گچھ کی تو نوسرباز کوئی شناختی دستاویزات پیش نہ کرسکااور فرار ہونے کی کوشش کی، پٹرولنگ آفیسر نے ساتھی اہلکار کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر مزید کارروائی کے لئے تھانہ شادمان پولیس کے حوالے کردیا،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں