2نامعلوم لاشیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) نواں کوٹ اور شالیمار سے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے بکر منڈی قبرستان سے 45 سالہ ،شالیمار، ماھو لال حسین دربار کے قریب 30سالہ نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملی۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جلی ہوئی لاش کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا اغاز کر دیا۔ ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔