ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار

 ون ویلنگ کرنے  والے 8 نوجوان گرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز نے ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار کر ا دئیے ۔ترجمان کے مطابق لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ون ویلرز کی خصوصی مانیٹرنگ کی۔۔۔

سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی۔ فیلڈ فورس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 ون ویلرز کو گرفتار کیا ،موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں