آرٹیکل62اور63پر عملدرآمد کیلئے متفرق درخواست دائر

 آرٹیکل62اور63پر عملدرآمد  کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور( کورٹ رپورٹر)آئین کے آرٹیکل 62 اور 63پر عملدرآمد کر انے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ،بینک ڈیفالٹرز ،ٹیکس چور،توہین عدالت کرنے والے سیاستدانوں کی فہرستیں تیار نہیں کیں جو امیدوار الیکشن لڑیں انکا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گئے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیالہذا عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں